میسن : عالمی نمبر دو جاپانی ٹینس اسٹار ناومی اوساکا جنہوں نے دو دن قبل میڈیا میں جو بیان دیا تھا اس کے دو دن بعد میدان میں ویسے ہی مظاہرے کرتے ہوئے یہ ظاہر کیا ہیکہ ان کی اس مسابقتی ٹینس میں واپسی ہوئی ہے۔ ایک سیٹ میں پیچھے رہنے کے باوجود انہوں نے 17 سالہ امریکی ٹینس اسٹار کوکوگاف کے خلاف 4-6,6-3,6-4 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سنسناتی اوپن میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ ماہ مئی میں فرنچ اوپن سے دستبردار ہونے کے بعد مسابقتی ٹینس میں اوساکا نے شاندار واپسی کی ہے۔ اس کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے اوساکا نے کہا کہ ایک عرصہ کے بعد سخت حریف کے خلاف 3 سیٹوں پر مشتمل مقابلہ کھیلنے کا موقع ملا۔ 23 سالہ اوساکا نے پیر کے دن میچ سے قبل میڈیا سیشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کئی ایک امور پر نہ صرف تفصیلی گفتگو کی بلکہ کئی ایک غلط فہمیوں کو بھی دور کیا ہے۔ دیگر مقابلوں میں سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیب نے پیر کی تکلیف کے باعث اس مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ عالمی نمبر ایک ایش بارٹی نے اپنی حریف ہیتر واٹسن کو 6-4,76(3) سے شکست دی۔