اوسلو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، ایک زخمی

   

اوسلو 20جولائی (یواین آئی) ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ میں ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔پولیس کے مطابق، ٹویٹا سینٹر مال میں دو افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی۔ عینی شاہدین نے کئی گولیوں کی آوازیں سنیں۔ ایک شخص کو گولی لگی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک خاتون کو ہنگامہ آرائی کے دوران معمولی چوٹیں آئیں۔اِس واقعہ کے بعد شاپنگ سنٹر میں کچھ دیر کے لئے سنسنی پھیل گئی۔