واسلو : افغان طالبان نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مغربی ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ ملاقات کو ایک کامیابی قرار دیا ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ناروے کی جانب سے فراہم کردہ یہ موقع ایک نمایاں کامیابی ہے کیونکہ وہ دنیا کے ساتھ ایک اسٹیج شیئر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ملاقاتوں کے بعد افغانستان کے ساتھ عالمی تعاون ممکن ہو سکے گا۔ بین االاقوامی برادری نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائیں اور بین الاقوامی امداد کی بحالی کے لیے ان شرائط پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ اوسلو مذاکرات میں یورپی یونین، امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور ناروے کے مندوبین افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔