اوسکا نے آمدنی میں بھی سرینا کوشکست دے دی

   

ٹوکیو ۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کا م ) جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ٹینس اسٹار بن گئیں۔بین الاقوامی جریدے فوربز کے مطابق 22 سالہ اوساکا جو دو مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن ہیں، انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران انعامی رقوم اور دیگر اشتہاری رقوم کی مد میں 3 کروڑ 7 لاکھ پاؤنڈ کی کمائی کی۔ان کے مقابلے میں امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے اسی عرصے کے دوران 11 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈزکمائے۔فوربزنے کہا ہے کہ یہ 1990 سے خواتین ایتھلیٹ کی سالانہ کمائی کی ٹریکنگ کر رہے ہیں، اور تب سے اب تک صرف ٹینس کی ہی خواتین چارٹ میں سرفہرست آرہی ہیں۔واضح رہے کہ فوربز نے دنیا کے سرفہرست 100 ایتھلیٹس کا انتخاب کیا جس میں اوساکا کا 29واں نمبر ہے۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ناؤمی اوساکا نے اپنا پہلا گرانڈ سلام خطاب 2018 میں سیرینا ولیمز کے خلاف ہی جیتا تھا۔یو ایس اوپن کے اس فائنل میں شکست کے بعد سیرینا ولیمز نے غصے میں قواعد کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔اوسکا نے عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام بھی حاصل کیا ہے