رانچی: جھارکھنڈ میں منی لانڈرنگ اور کانوں کے گھپلے کے ملزم اوشا مارٹن کے ایم ڈی راجیو جھانور نے بدھ کو رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں خودسپردگی کی، جہاں انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانے اور 50،000 روپے کے دو ذاتی مچلکے ادا کرنے کی شرط پر ضمانت مل گئی۔ اس سے قبل راجیو جھانور نے ٹرائل کورٹ میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسے ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔