اوغلو مستعفی ترک سیاست میں بھونچال

   

Ferty9 Clinic

انقراہ ۔15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کا حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کی رکنیت سے استعفیٰ ترکی کی سیاست میں بھونچال لے آیا ہے۔احمد داؤد اوغلو جنہوں نے حال ہی میں پارٹی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، کا کہنا ہے کہ ’اے کے پی کے پاس ملکی مسائل کا کوئی دیرپا حل نہیں ہے۔‘’اس انتظامیہ کو پوری قوم کے سامنے جواب دہی کے لیے لایا جائے گا، آج سے ہی ہم اپنے اصولوں کی بنیاد پر نئی سیاسی تحریک کی شروعات کر رہے ہیں جو قوم کے لیے ہماری ذمہ داری ہے۔