نئی دہلی : کام کے اوقات کو 8 گھنٹے فی یوم سے زیادہ نہیں بڑھایا جاسکتا اور بڑھانے کی صورت میں اوور ٹائم کے تحت ادائیگی کرنا پڑتا ہے ۔ مرکز کے اعلیٰ عہدیداروں نے پیر کو ایک پارلیمانی پیانل کو بتایا کہ بعض ریاستوں میں لیبر قوانین کو کمزور بنانے کی کوششیں ہوئی ہیں۔ وزارت محنت اور روزگار کی اعلیٰ قیادت نے پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے لیبر کو بریفنگ دی۔ اس کمیٹی کی صدارت بی جے ڈی رکن پارلیمنٹ بی مہتاب کررہے ہیں ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومتوں نے لیبر قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں۔