ضلع گلبرگہ میں4255جائیدادوں میں تاحال صرف200املاک کا اندراج لمحہ فکر: حیدر علی باغبان
گلبرگہ 25اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاہے کہ ضلع گلبرگہ میں 4 ہزار سے زیادہ وقف جائیدادیں ہیں لیکن ابھی تک امید پورٹل میں صرف 200 جائیدادوں کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔اوقافی جائیدادوں کے سجادگان متولیان مساجد و قبرستانوں کے صدور اور نگران کار جو کوئی بھی اوقات کیجائیدادوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ان تمام ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ اپنی املاک کا اندراج امید پورٹل میں کرائیں ۔اس کے لیے محکمہ اوقاف ضلع گلبرگہ ٓافیسرس اپنی خدمات کے لیے تیار ہیں ۔آپ وقف آفس کو جا کر اپنے اپنے اوقاف کی پراپرٹی کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اوقاف کی جائیداد کی ایک فوٹو لیں اس کا پرنٹ نکال لیں اور پھر اپنی ایک فوٹو اور آدھار کارڈ بینک پاس بک سجادگان متولیان مساجد و قبرستان کے صدور اور نگران کار سب کے لیے ایک ہی ڈائریکشن ہے کہ ضلع وقف آفس کو جائیں اوقاف کے آفیسر کو تمام دستاویزات ڈاکومنٹس بتائیں وہ امید پورٹل میں آپ کے اوقافی جائیدادکا اندراج کرائیں گے۔ یہ ایک قانونی مجبوری بن گئی ہے کہ اس میں اندراج کرائیں پہلے مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت تھی کہ امید پورٹل میں درج نہ کروائیں مگر جب یہ قانون بن چکا ہے تو اس کی قانونی نکات کو دیکھتے ہوئے یہ ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ اس میں اندراج کرانا ضروری ہے تاکہ آنے والے دنوں میں کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس لئے یہ ایک بہت بڑی اور اہم ذمہ داری ہے کہ تمام آرگنائزیشنس کے ذمہ داران، تمام مساجد کے ذمہ داران، اوقاف کی درگاہیں خانقاہیں قبرستان عاشور خانہ تمام چیزوں کا اندراج امید پورٹل میں کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ پرسنل لابورڈ کی ہدایاتہیں اور مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق ہی ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بھلے ہی اس قانون سے ہم اتفاق نہ رکھتے ہوں کیونکہ یہ قانون ہمارے شہری، شرعی حقوق کو اور ہماری اوقاف کی پراپرٹی کو نقصان کرنے والا قانون ہے مگر اس کے باوجود بھی آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں اپنی اپنی اوقافی جائیدادوں کا اندراج انتہائی ضروری ہے اس لیے اس کا اندراج کرانا ہی چاہیے ۔ مسلم پرسنل بورڈ کی اور حکومت کی جو قانونی لڑائی ہے وہ اپنی جگہ جاری رہے گی اس کا مقابلہ ہم کورٹ میں کریں گے مگر وقت رہتے ہوئے یہ تمام ڈاکومنٹس کا امید پورٹل میں درج کرنا انتہائی ضروری ہے اس لیے تمام لوگوں سے میں ایک مرتبہ پھر اپیل کرتا ہوں کہ اپنے ادارہ کی فوٹو اور اپنا ادھار کارڈ صدر سیکرٹری یا متولی یا نگرانکار ہوں ان کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ اپنی وقف جائیدادوں کو امید پورٹل میں اندراج کرائیں تاکہ ٓانے والے دنوں میں ہمیں کوئی پریشانی نہ ہو اس لیے یہ تمام دستاویزات لے کر محکمہ اوقاف آفس گلبرگہ پہنچ کر وقف بورڈ کے نمائندے آپ ہیں انشائاللہ آپ کو بھرپور تعاون کریں گے۔