اولادکیلئے آشیروادلینے آئی خاتون کی عصمت ریزی

   

شری گنگا نگر۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں ضلع ہنومان گڑھ کے راوت سر قصبے میں پنجاب سے مندر میں آشیرواد لینے آئی ایک خاتون کی ایک شخص کی جانب سے دھمکی دے کر عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پنجاب میں ضلع موگا ضلع کی رہنے والی 25 سالہ متاثرہ نے پولیس میں درج کرائی رپورٹ میں بتایا کہ اس کی شادی کو چار سال ہو گئے ہیں ۔ اس کے اولاد نہیں ہے ۔ اولاد کی خواہش سے وہ راوت سر کے بابا کھیترپال مندر میں آشیرواد کیلئے آتی رہی ہے ۔ گذشتہ جمعرات کو وہ مندر میں درشن کرنے آئی تو وہاں مندر کے نزدیک رادھاکرش نامی شخص سے اس کی جان پہچان ہوئی ۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ گھروں میں کام کیا کرتی ہے۔ ملزم رادھاکرش نے کام دلانے کا جھانسہ دے کر قریب میں واقع کمرے میں لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کردی۔ واقعہ کا انکشاف نہ کرنے کی دھمکی دی۔