حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) شادی کے 13 سال بعد بھی اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ جیوتی جو بی جے آر نگر علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ جیوتی نے کل پوجا پاٹ بھی کی تھی جو اکثر کیا کرتی تھی تاہم پوجا پاٹ سے بھی اس خاتون کو فائدہ نہیں ہوا اور اولاد نہ ہونے کے سبب میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ اس بات سے جیوتی شدید دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع