اولاد نہ ہونے پر دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/25اکٹوبر، ( سیاست نیوز) اولاد نہ ہونے کے غم میں دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ چندرائن گٹہ پولیس حدو میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 33 سالہ خاتون ثناء عرف پروین نے کل رات مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ثناء جی ایم کالونی علاقہ کے ساکن محمد مجید کی بیوی تھی۔ اس خاتون کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس خاتون نے اولاد نہ ہونے کے غم میں دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔