اولمپکس:چارٹرڈ فلائٹس سے 247 گھوڑوں کی منتقلی

   

ٹوکیو: اس وقت پوری دنیا میں کھیلوں کے شائقین کی نظر ٹوکیو اولمپکس پر ہے، اس موقع پر کچھ خاص مسافروں کو امارات ائیر لائن کی مدد سے بلجیم کے شہر لییج سے ٹوکیو تک کا سفر کرنا ہے۔ وہ خاص مسافر ٹوکیو اولمپکس میں حصے لینے والے گھوڑے ہیں جن کو امارات ائیر لائن کی 8چارٹرڈ فلائٹس کی مدد سے بلجیم سے ٹوکیو پہنچایا جائیگا۔جملہ 247گھوڑوں کو 8چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے لییج سے ٹوکیو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ ان میں سے 36تربیت یافتہ گھوڑوں کو پہلے ہی کارگو فلائٹ کے ذریعے ٹوکیو پہنچا دیا گیا ہے۔