نئی دہلی۔ وہ اولمپک کی دوڑ میں سب سے آگے نکلنے والوں میں سے ایک ہوسکتے ہیں لیکن اسٹار ہندوستانی شٹلر ایچ ایس پرنائے فی الحال پیرس کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتے اور اس کے بجائے مختصر مدت کے اہداف پر توجہ مرکوز کررہے ہیں جیسا کہ عالمی درجہ بندی میں ابتدائی تین مقامات میں اپنی جگہ بنانا ہے ۔ پچھلے 12 مہینوں میں سب سے زیادہ مستقل مزاج ہندوستانی سنگلز کھلاڑی پرنائے جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 9 ویں مقام پر وہ مزید فتوحات کے ذریعہ ابتدائی تین مقامات میں اپنی جگہ بنانے کے خواہاںہیں۔