حیدرآبادیکم ؍ اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ٹوکیو اولمپکس کے ویمنس سنگل بیاڈ منٹن مقابلوں میں پی وی سندھو کو برانز میڈل حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ملک کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ پی وی سندھو نے اولمپکس میں مسلسل دوسری مرتبہ میڈل حاصل کرکے پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ۔ چیف منسٹر نے اولمپکس میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسی دوران صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے بھی پی وی سندھو کو برانز میڈل پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پی وی سندھو کا تعلق تلگو ریاست سے ہے لہذا تلگو عوام کیلئے ان کی کامیابی باعث فخر ہے۔ انہوں نے اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والے دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔
