پیرس۔ٹوکیو اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے بعد اب اولمپکس پرچم کی پیرس آمد ہوئی ہے ۔ایرپورٹ پر پرچم کی آمد کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پیرس کے میئر اینی ہاڈالگو نے پرچم کا استقبال کیا۔اولمپکس پرچم کی پیرس اس لئے آمد ہوئی ہے کیونکہ وہ 2024 گیمز کا میزبان شہر ہے۔یادرہے کہ اینی تو ویسے اتوار کو ٹوکیو میں اولمپکس کے اختتام کے وقت ہی آئی او سی کے صدر تھامس باگ سے رسمی طور پر پرچم حاصل کرلیا تھا ۔