اولمپکس کیلئے تیار میدانوں کی دیکھ بھال جاپان کیلئے اب نیا مسئلہ

   

ٹوکیو۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹوکیو اولمپکس گیمز کے ملتوی ہونے کے بعد جاپانی اولمپک حکام اور حکومت کے لئے اگلے سال تک مقابلوں کے لئے تیار کئے گئے اسٹیڈیمز، جمنازیم اور دیگر کھیل کے میدانوں کی دیکھ بحال بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ جاپانی میڈ یا کے مطابق گیمز کے ملتوی ہونے کے بعد آئندہ برس تک ملک کی معیشت کیا ہوگی ، اخرجات کیا ہوں گے یہ بھی اب اربوں ڈالرکا سوال بن گیا ہے۔ تاخیر کے اخراجات کون اداکرے گا اس کا تخمینہ کیا ہوگا۔ منتظم کمیٹی کے سی ای او توشیرو مطو نے التوا کا اعلان کرتے وقت کہا ہے کہ یقیناً اخراجات بڑھ جائیں گے ۔ ابھی تو ہمارے پاس کوئی اعداد و شمار نہیں ہیں۔ ان اخراجات کو کون برداشت کرے گا؟ یہ کہنا ضروری نہیں ہے کہ گیمز میں ابھی کتنا وقت لگے گا۔ جاپانی مالیاتی اخبارنے تخمینے کا حوالہ دیتے ہوئے اس اضافی لاگت کو 7 2.7 بلین ڈالرس بتایا ہے۔ منتظمین کو میدانوں میں دیکھ بھال کے لئے ادائیگی کرنا ہوگی ، انہیں رئیل اسٹیٹ حکام سے بھی نمٹنا پڑے گا جو پہلے ہی ہزاروں اپارٹمنٹس بیچ رہے ہیں اس میں ایتھلیٹس ولیج کاکیا ہوگا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے ہزاروں عملے کے ارکان کو بھی ملازمت دی ہوئی ہے ، جو اپنی ملازمت سے بھی محروم ہوسکتے ہیں ،اشتہاری کمپنی نے مقامی اسپانسرشپ 3.3 بلین ڈالر کی فروخت کی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر اور سابق جاپانی وزیر اعظم یوشیرو موری نے کہا کہ ہمیں شیڈولنگ اور بین الاقوامی پروگراموں سے گزرنا ہے۔ اس سے پہلے بہت ساری چیزوں کو ہم آہنگ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، لیکن وہ میزبان ملک کو بیشتر اخراجات اٹھانے پر چھوڑ دیتی ہے۔ مقامی منتظمین اور جاپان کے سرکاری اداروں کے بموجب اولمپکس کے انعقاد کے لئے وہ 12.6 بلین ڈالرز خرچ کر رہے ہیں تاہم دسمبر میں قومی حکومت کی آڈٹ رپورٹ میں لاگت 28 بلین ڈالر بتائی گئی۔ جب 2013 میں ٹوکیو نے اولمپک بولی حاصل کی تھی تو اس وقت بجٹ کا تخمینہ 7.3 بلین ڈالرتھا۔ ٹوکیو نے کھیلوں کے عارضی اور مستقل مقامات پر تقریباًسات ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔ آئی او سی کو کھیلوں کے لئے بل کا ایک بڑا حصہ دینا ہوگا ، ٹوکیو 33 کھیلوں کے لئے 42 مقامات استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پیرا اولمپکس کیلئے ایک اضافی اسٹیڈیم بھی تیار کیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اب سے اگلے ایک سال میں کتنے مقامات دستیاب ہوں گے۔ جاپانی اولمپکس حکام نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ مقامات اگلے سال تک کرائے پر رکھنا پڑسکتے ہیں۔ کیونکہ بعض مقامات کی ایک سال تک دیکھ بحال بہت ہی مشکل کام ہوگا۔ سب سے بڑی تکلیف ایتھلیٹس ولیج کی نگرانی ہوگی جس کی دیکھ بحال کے لئے عملہ کو رکھنا بھی شامل ہے۔ معاوضہ کے ساتھ 80 ہزاررضاکاروں کو دوبارہ رکھنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ان میں غیرملکیوں کو ٹوکیو سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے والے رضاکار اور مترجم بھی شامل ہیں۔