اولمپکس کیلئے پونے میں ٹریننگ کیمپ

   

نئی دہلی : چھ مرتبہ کی عالمی چمپئن میری کوم کے علاوہ دیگر دو باکسرس کی اولمپکس کیلئے یہاں آرمی اسپورٹس انسٹیٹیوٹ میں ٹریننگ کیمپ منعقد کیا جائے گا کیونکہ پہلے یہ کیمپ دہلی میں منعقد شدنی تھا لیکن ہندوستان کے دارالحکومت میں کورونا کی شدید صورتحال کی وجہ سے اسے پونے منتقل کردیا گیا۔ اس کیمپ میں میری کوم کے علاوہ سمرن جیت کور بھی ٹریننگ میں شرکت کریں گی۔ میری کوم کو اپنے کوچ چھوٹے لال یادو کی فوری خدمات دستیاب نہیں۔