اولمپکس کی مشعل مسلسل روشن رہے گی : چاپان

   

ٹوکیو۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس گیمز کی میزبانی ٹوکیو نے پانچ شہروں کو شکست دے کر 7 ستمبر2013 میں حاصل کی تھی اور سات سال تک ان کھیلوں کی میزبانی کے لئے تیاری کی تھی، ٹوکیو کے ساتھ میڈرڈ، روم، دوحہ، استنبول اور باکو نے میزبانی کی پیش کش کی تھی۔جاپانی اولمپکس گیمز کے منتظمین نے کہا ہے کہ اولمپکس گیمز کے ساتھ پیرا لمپکس گیمز بھی ملتوی ہوئے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس بحران میں میں ٹوکیو اولمپکس مشعل دنیا کے لیے امید کی کرن کے طور کھڑی رہے گی اور اولمپک مشعل مسلسل روشن رہے گی۔دوسری جانب کھیل کے ملتوی ہونے سے جاپان میں مایوسی کا عالم ہے۔