نیویارک ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) متعدد گولڈ میڈل جیتنے والے اورعالمی ریکارڈ یافتہ امریکی پیراک مائیکل فیلپس کو بڑی تشویش ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو اولمپکس کے التوا کا مقابلہ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ طویل اور جان توڑ محنت کے بعد کھیلوں کو ملتوی کیے جانے سے ایتھلیٹس کی ذہنی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ فیلپس نے کہا کہ میں تصور نہیں کرسکتا کہ اس فیصلے سے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں پر کیا گزر رہی ہوگی۔ تاہم میں ملتوی ہونے کے ایک دانشمندانہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور کھلاریوں سے احتیاط کے ساتھ محنت کی اپیل کرتا ہوں۔