نظام آباد /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آباد اولمپک اسوسی ایشن کے انتخابات میں منتخب عہدیداروں نے آج رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ملاقات کی ۔ نظام آباد اولمپک اسوسی ایشن کے انتخابات میں ایگا سنجیو ریڈی نائب صدر کی حیثیت سے باجی ریڈی ، جگن موہن ، سکریٹری کی حیثیت سے نرسیا اور اراکین کی حیثیت سے یسین ، کروناکر ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا تھا ۔ جس پر انہوں نے کویتا سے ملاقات کرنے پر کویتا نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع میں کھلاڑیوں کو تیار کرنے ریاستی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے تیار کرنے کیلئے اولمپک اسوسی ایشن کوئی کسر باقی نہ رکھے ۔ اولمپک اسوسی ایشن کے اراکین کو مکمل تعاون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔