اولمپک میڈل جیتنے پر میرابائی چانو کو گورنر و چیف منسٹر کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 24 جولائی ( سیاست نیوز ) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے اولمپک میڈل جیتنے پر ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں میرابائی کی تصویر پوسٹ کی اورکہا کہ ویٹ لفٹر میرابائی نے خواتین کے 49کیلوکے زمرہ میں سلور میڈل جیتا اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔ اسی طرح چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میڈل جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اسی جذبہ کے ساتھ اولمپکس میں حصہ لے رہے دوسرے ہندوستانی اتھیلیٹس کو بھی میڈل جیتنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔