ممبئی : بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا اگلا سیشن ممبئی میں منعقد ہونا ہے۔ اس دوران کرکٹ کو لے کر حتمی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2028 لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کی مہم تیز کردی ہے۔ اس نے آرگنائزنگ کمیٹی کے سامنے 6-6 خواتین اور مردوں کی ٹیموں کو بھیجنے کی تجویز رکھی ہے۔ اسے لے کر آخری فیصلہ اس سال اکتوبر میں لیا جائے گا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، اس سے پہلے آرگنائزرس مارچ میں نئے کھیلوں کے حتمی فہرست کو تیار کرلیں گے۔ بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کو آئی سی سی کے صدر گریگ بارکلے کی صدارت والے آئی سی سی کے اولمپک ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے-
جس میں اندرا نوئی (آزاد ڈائریکٹر) اور پراگ مراٹھے (یو ایس اے کے سابق کرکٹ صدر) بھی شامل ہیں۔