اولمپک ٹرائلز میں جانبداری نہ ہو: نکہت زرین

   

٭ تلنگانہ کی اسٹار باکسر نکہت زرین نے منگل کو باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا سے اپیل کی کہ اولمپک سلیکشن ٹرائلز کو منصفانہ رکھتے ہوئے جانبداری سے گریز کیا جائے۔ضلع نظام آباد کی متوطن باکسر نے 27 اور 28 ڈسمبر کو نئی دہلی میں مقررہ ٹرائلز کے لائیو ٹیلی کاسٹ کی اپیل بھی کی۔