روم۔ ریو اولمپکس میں400 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ ویڈ وان نیکرک اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ نیکرک اٹلی میں ٹریسٹ میٹ میں 100میٹر اور 400 میٹر ریس میں حصہ لے سکتے تھے ۔ یہ ٹورنامنٹ 2017 کے بعد ان کا پہلا بیرون ملک مقابلہ تھا۔ وہ19 جولائی کو اٹلی پہنچنے کے بعد سے ہی قرنطینہ میں تھے ۔ نیکرک ایک خصوصی طیارے سے یہاں پہنچے جس میں صرف سات افراد سوار تھے ۔ نیکرک کے منیجر پیٹ وان گیل نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہوا۔ انہوں نے پورے 28 ہفتوں تک تربیت حاصل کی اور اس کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ان کی جانچ کا نتیجہ مثبت ہونے کے بعد بھی انہیں بخار نہیں ہے ۔
