اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آج سے راجیوگاندھی دیہی اولمپک کھیل 2022کی ضلعی سطح پر مسابقت شروع ہو گئی۔شہر کے بیاور روڈ چندر بردائی نگراسڈیم کے احاطے میں واقع پرتھوی راج چوہان کھیل میدان پرمسابقت کا افتتاح بی جے پی ضلع صدر شوشیل کور پلاڑا اور کمشنر بی ایل مہرا نے کیا۔اس موقع پر ضلع سے آئی کھلاڑیوں کی ٹکڑیوں نے مارچ پاسٹ کیاجہاں ضلع مجسٹریٹ نے پریڈ کی سلامی لی اور ضلعی سطح پر مسابقت کا رسم و رواج کے ساتھ افتتاح کیا۔ضلعی سطح پر اس مسابقت میں ضلع کی 105ٹیموں کے ذریعے 1166کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ان میں 594مرد زمرہ اور 572خواتین زمرہ ہیں۔ مسابقت میں کبڈی،شوٹنگ بال، بالی بال،ہاکہ، کھوکھو اور ٹینس بال کرکٹ جیسی مسابقت کشش کا مرکز ہے ۔