تائیوان ۔22؍مارچ ( ایجنسیز)اولمپک گولڈ میڈلسٹ باکسر لین یوٹنگ کو خواتین کے زمرہ میں لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ورلڈ باکسنگ نے نئے جینڈر ٹیسٹ کے بعد تائیوان کی باکسر کو اہل قرار دے دیا۔لین یوٹنگ اور الجزائر کی ایمان خلیف کے ساتھ جینڈر تنازعہ کا شکار رہی تھیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں دونوں باکسرز کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔لین یو ٹنگ نے اپنی اپیل کے ساتھ میڈیکل شواہد جمع کروائے۔ میڈیکل کمیٹی نے لین یو ٹنگ کو خاتون اور اہل قرار دے دیا۔
ورلڈ ایتھلیٹکس انڈور چیمپئن شپ
سائمن اہیمر نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ٹورن (پولینڈ)، 22 مارچ (یواین آئی ) پولینڈ کے شہر ٹورن میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس انڈور چیمپئن شپ میں سویڈن کے اسٹار ایتھلیٹ آرمنڈ ڈوپلانٹس اور سوئٹزرلینڈ کے سائمن اہیمر نے اپنی حیرت انگیز کارکردگی سے دنیا کو ِ حیرت میں ڈال دیا۔ ڈوپلانٹس نے پول والٹ میں اپنی بالادستی برقرار رکھی جبکہ سائمن اہیمر نے ہیپٹاتھلون میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے سونے کا تمغہ جیتا۔آرمنڈ ڈوپلانٹس نے مردوں کے پول والٹ ایونٹ میں 6.25 میٹر کی بلندی عبور کرتے ہوئے مسلسل چوتھی بار ورلڈ انڈور ٹائٹل اپنے نام کیا۔