لندن۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال چمپئنز لیگ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر نے مد مقابل اولمپیاکس کو 4-2 کی شکست سے دوچارکر کے ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنا لی۔ منیجر جوزے مورینو کی انٹری بھی یادگار، ہیری کین 20 گولز تک پہنچ کر ریکارڈ ہولڈر بن گئے ۔ٹوٹنہم فٹ بال کلب کا اپنی ہی سرزمین پر بڑا معرکہ، چمپئنز لیگ گروپ بی میں حریف اولمپیاکس کے خلاف زبردست میچ، اولمپیاکس نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے میزبان کھلاڑیوں کو للکارا۔دوسرے ہاف میں ہیری کین کے دو گولز نے پوزیشن بہتر بنائی، ایونٹ میں انفرادی اسکور کی تعداد ریکارڈ 20 کر لی۔ٹوٹنہم کے چوتھے گول سے میزبان ٹیم کو4-2 کی فتح ملی، ساتھ ہی چمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنا لی۔
بابر کو اوپر بیٹنگ کروائیں گے:اظہر
ایڈیلیڈ۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں بابر اعظم کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کروانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پہلے ٹسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں ہے۔