نئی دہلی۔ ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) کے مطابق آئندہ ٹوکیو اولمپکس میں رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سمیت تمام کھیلوں کے 148 ایتھلیٹوں کوکوویڈ19 ویکسی نیشن کی پہلی خوراک دی چکی ہے۔آئی او اے کے صدر نریندر بترا نے کہا ہے کہ ان 148 ایتھلیٹوں میں سے 17 نے دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں اور131 کھلاڑیوں نے اپنی پہلی خوراک حاصل کی ہے۔ان 148 میں ممکنہ کھلاڑی شامل ہیں جو ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کر سکتے ہیں جو 23 جولائی کو شروع ہورہا ہے۔اس کے علاوہ 13 ٹوکیو پیرالمپک کھلاڑیوں نے اپنی پہلی ویکسین لی ہے جبکہ دو نے دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں۔ ٹوکیو پیرالمپکس 24 اگست کو شروع ہورہا ہے۔20 مئی تک کم از کم اپنی پہلی خوراک حاصل کرنے والے کھلاڑیوں (بشمول پیرا ایتھلیٹوں) کی کل تعداد 163 ہے۔20 مئی تک طویل فہرست میں ٹوکیو جانے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں اور عہدیداروں کی ویکسینیشن کی حیثیت دیتے ہوئے بترا نے کہا کہ 87 عہدیداروں کوکورونا ویکسین کی واحد خوراک ملی ہے جبکہ 23کو مکمل طور پر دوا دی گئی ہے ۔کھیلوں میں 90 سے زیادہ ہندوستانی ایتھلیٹ اب تک ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں جو کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے پچھلے سال سے ملتوی کردیا گیا ہے۔این آر اے آئی نے کہا ہے کہ اولمپک جانے والے شوٹر جو اس وقت کروشیا میں تربیت حاصل کر رہے ہیں وہاں انہیںکورونا سے بچاؤ کے دوا کی جاچکی ہے کیونکہ ان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ براہ راست وہاں سے ٹوکیو جائیں گے۔ان میں سے کچھ کروشیا کے لئے روانگی سے پہلے ہی ہندوستان میں پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں اور انہیں اس ملک میں اپنی دوسری خوراک مل جائے گی۔ فینسر بھوانی دیوی کو بھی اٹلی میں اپنے تربیتی مرکز پر پہلا ڈوز ملا تھا جبکہ ویٹ لفٹر میرابائی چانو سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی خوراک حاصل کریں گی۔یادر رہے کہ ایک جانب ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر نے ملک کے صحت کے نظام کو بری طری متاثر کیا ہے تو دوسری جانب جاپان میں 80 فیصد سے زیادہ افراد نے اولمپکس کے انعقاد کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کھیلوں کا انعقاد حالات کو مزید سنگین بناسکتا ہے۔