اولڈ ایج ہوم میں غرباء، مساکین و بیوہ گان کی خدمت قابل ستائش

   

جناب علی مسقطی نائب صدر تلگودیشم پارٹی کا دورہ، معمرین سے تبادلہ خیال

حیدرآباد 29 ستمبر (پریس نوٹ) نائب صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر علی مسقطی نے دیگر قائدین کے ہمراہ شہر کے علاوہ نواحی علاقوں میں موجود آسرا گھروں (اولڈ ایج ہوم) کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر قیام پذیر معذورین، بیوہ گان اور معمرین سے تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے اولڈ ایج ہوم میں موجود غرباء و مساکین میں غذائی اشیاء بشمول دودھ فراہم کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے اولڈ ایج ہوم میں بنیادی سہولتیں بھی فراہم کی۔ علی مسقطی نے ذمہ داران اولڈ ایج کی بھی ستائش کی جنھوں نے غرباء و مساکین کی مدد و تعاون کے ساتھ ساتھ مختلف اوقات کار میں خبر گیری کرتے ہوئے انھیں حقیقی طور پر گھر جیسا ماحول فراہم کیا۔ اس موقع پر محمد عمر خان، زبیر بن سلیم العمودی، حبیب عبداللہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ علی مسقطی نے بے سہارا یتیم و یسیر معصوم بچوں کو گلے لگاتے ہوئے انھیں گود میں لیا اور بات چیت کی۔