حیدرآباد : /6 جنوری (سیاست نیوز) سن سٹی راجندر نگر میں قتل کی واردات پیش آئی ۔ اولڈ ایج ہوم میں مقیم دو افراد کا آپس میں جھگڑا ہوا اور ایک نے دوسرے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ واجد حسین ساکن میرعالم منڈی پر شیخ ایاز نے حملہ کردیا اور واجد حسین علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ واجد حسین اور شیخ ایاز پرائم اولڈ ایج ہوم میں مقیم تھے ۔ دونوں میں اکثر بحث ہوا کرتی تھی ۔ کل دونوں میں جھگڑا ہوا اور ایاز نے شیشہ سے حملہ کرکے واجد کو زخمی کردیا ۔ واجد کو ہاسپٹل رجوع کیا گیا جہاںوہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع