حیدرآباد۔بلدی حلقہ قدیم ملک پیٹ میں دوبارہ رائے دہی کے دوران مجموعی اعتبار سے شام 6 بجے تک 38.46 فیصد رائے دہی ہوئی ۔ بلدی انتخابات کے دوران اولڈ ملک پیٹ میں سی پی آئی کے امیدوار کے امتیازی نشان کی بیالٹ پیپر پر غلط طباعت کے سبب دوبارہ رائے دہی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور آج قدیم ملک پیٹ حلقہ میں مجموعی اعتبار سے پر امن رائے دہی مکمل کرلی گئی ۔رائے دہی کے دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا لیکن حلقہ میں رائے دہی کے دوران معمولی کشیدگی اور تناؤ دیکھا گیا ۔الیکشن کمیشن نے رات 8 بجے بتایا کہ 38.46 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔