کاغذ نگر میں مدرسہ بیت العلوم کا جلسہ دستار بندی حفاظ ۔ علماء کے خطابات
کاغذ نگر۔/22 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر مستقرکے قدیم دینی مدرسہ عربیہ بیت العلوم میں دستار بندی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ اور دستار بندی پروگرام میںصدر مدرسہ بیت العلوم جناب امام الحق اور نائب صدر مدرسہ کمیٹی اکبر خاں کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اس جلسہ کی سرپرستی مولانا محمد محسن علی مظاہری نے انجام دی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں مولانا عبدالرحمن اطہر ندوی، مولانا محمد عتیق الرحمن ورنگل، مولانا محمد لئیق الرحمن قاسمی ، مولانا محمد رفیق قاسمی، مولانا محمد رحیم کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ حافظ محمد مقبول نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی و قاسمی نے کہا کہ اپنے کردار کے ذریعہ اسلام کی تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں مسلمان پریشانیوں میں مبتلاء ہیں اور ہر مسلمان یہ سمجھتا ہے کہ مسلمان ہونے وجہ سے کافی پریشانیوں اور ظلم کا شکار ہورہے ہیں۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ آج حالات مسلمانوں کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ آج کا مسلمان مسلمان نہیں ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں سے دوری اختیار کرلی ہے اور عبادتوں سے دور بھاگ رہا ہے۔ اس لئے آج کے مسلمان ظلموں کا شکار ہورہے ہیں۔ اس لئے اللہ تعالیٰ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو ا پنانے والے کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے اسلامی اصولوں پر چلنے والا دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوتا ہے۔ اس لئے دین اور اسلام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے اولیاء اللہ کے ذریعہ ہی دنیا میں دین پھیلا ہے۔ بیت العلوم سے فارغ 11 حفاظ کرام کی علماء کرام کے ہاتھوں دستار بندی انجام دی گئی۔ مولانا محمد شاہ نواز اور حافظ و قاری سید افضل کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز عمل میں آیا۔ بعد دعا مولانا محمد لائق الرحمن کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔