اولیو ہاسپٹل کے رمضان رسیپیز کا چوتھا ایڈیشن جاری

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( راست ) : شہر حیدرآباد کے سرکردہ سوپر اسپیشلیٹی ہاسپٹلس میں سے ایک اولیو ہاسپٹل نے رمضان رسیپیز جس کو گرینس آف گڈنیس کا نام دیا گیا ہے کا چوتھا ایڈیشن جاری کیا ۔ اس میں 60 سے زائد مزیدار پکوان کے طریقے ہیں جن کو کلینیکل ڈائٹکس اینڈ نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ کے سرکردہ ماہرین تغذیہ نے مقدس ماہ رمضان کے لیے تیار ہے ۔ اس ایڈیشن میں جوار ، باجرہ ، روایتی اور مشہور رمضان کے ڈشس میں ترمیمات شامل ہیں ۔ اس رسیپی بک میں تمام طرح کے رمضان کے خاندان دوست رسیپیز شامل ہیں ۔ ہر رسیپی کے ساتھ تجاویز بھی رکھی گئی ہیں تاکہ آپ کے خاندان کے لیے موزوں امکان کا انتخاب کرنے میں مدد مل سکے ۔ اسناکس سے لے کر ناشتہ تک کی اشیاء مین کورس اور میٹھوں میں شامل ہے ۔ جسم میں توانائی کے لیے خاص طور پر ہر رسیپی کو تیار کیا گیا ہے ۔ باجرہ فائبر کا اصل ذریعہ ہے اس میں اہم تغذیہ بھی شامل ہے ۔ اس موقع پر جناب آغا مجاہد حسین منیجنگ ڈائرکٹر اولیو ہاسپٹل نے کہاکہ ہر مذہب میں روزہ الگ شکل میں موجود ہے اس کا مقصد روحانی طاقت کے ذریعہ اندرونی خواہشات کو مارنا ہے ۔ یہ دراصل پرہیز اور مذہبی روزے کے درمیان فرق ہے ۔ پرہیز کرنے سے صحت جسمانی میں بہتری ہوسکتی ہے تاہم روزہ سے روح مستحکم ہوتی ہے اور روحانی جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایک مہینہ ہم تمام کو صحت جسمانی اور روحانی بہتری کے دو اہم مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا ۔ اس کتاب کی مفت کاپیز اولیو ہاسپٹل نانل نگر چوراہا مہدی پٹنم حیدرآباد اور اولیوسرودیا ہاسپٹل متصل آصف نگر پولیس اسٹیشن ، آصف نگر مین روڈ پر دستیاب ہے ۔ پی ڈی ایف فارمٹ میں سافٹ کاپی حاصل کرنے کیلئے اپنے نام جنس اور پتے کے ساتھ واٹس ایپ 9666695940 کریں ۔۔