حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے اول تا 9ویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست میں تلنگانہ کی دوسری لہر قہر ڈھا رہی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے پہلے ہی دسویں جماعت کے طلبہ بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایس ایس سی کے طلبہ کو FA-1 امتحانات کی بنیاد پر نشانات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ساتھ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو بھی حکومت نے بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حالت سازگار ہوں تو ہی امتحانات کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا جون کے پہلے ہفتہ میں اجلاس طلب کرتے ہوئے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اول تا نویں جماعت کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا جو فیصلہ ہے اس کا اطلاق تمام سرکاری ، ایڈیڈ ، خانگی اسکولس پر ہوگا ۔ 27 اپریل تا 31مئی تک تمام اسکولس اور کالجس کو گرمائی تعطیلات دینے کا حکومت نے اعلان کیا ہے ۔