ممبئی :اکشے کمار کی آنے والی فلم اومائی گاڈ 2 کے متعلق خبر ہیکہ سنسنر بورڈ والوں نے آدی پورش کے بعد احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اس فلم سے 20 مناظر ختم کرنے کی ہدایت دی ہے بلکہ اس فلم کو اے سرٹیفیکٹ دیا ہے جس کے بعد فلم بنانے والوں کیلئے حالات مشکل ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اب فلم بنانے والے نہ صرف اگلی حکمت عملی تیار کررہے ہیں بلکہ فلم جو 11 اگسٹ کو سنی دیول کی فلم غدر2 کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی اس میں بھی تبدیلی کی تیاری کررہے ہیں تاکہ تشہیر کیلئے موقع مل جائے ۔