نئی دہلی: حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر قائد اوما بھارتی نے شہریوں سے شراب کا استعمال چھوڑنے کے لیے انوکھے طریقہ سے اپیل کی ہے۔میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی اوما بھارتی نے مدھیہ پردیش میں شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر لوگوں سے شراب چھوڑ کر دودھ پینے کی اپیل کی۔ رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے شراب نہیں دودھ پیو کے نعرے بھی لگائے۔ میڈیا کے مطابق خاتون قائد کے نعروں کے بعد دکاندار نے دکان بند کردی تھی۔ میڈیا کے مطابق اوما بھارتی نے گزشتہ سال جون میں اسی شراب بیچنے والی دکان پر گائے کا گوبر پھینکا اور انہوں نے ایک اور دکان پر پتھر مارا تھا۔