اوما بھارتی بی جے پی کی نیشنل وائس پریسیڈنٹ مقرر

   

نئی دہلی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مرکزی وزیر اوما بھارتی کو پارٹی کی نیشنل وائس پریسیڈنٹ مقرر کیا۔ اوما بھارتی نے لوک سبھا چناؤ نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء بی جے پی نے لوک سبھا چناؤ کیلئے مزید 102 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ پارٹی لیڈر انوراگ ٹھاکر کو حمیرپور سے دوبارہ نامزد کیا گیا ہے۔