ماسکو۔ روس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ میلیٹا ووجنووچ نے کہا ہیکہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ووجنووچ نے ہفتہ کے سولوویو لائیو یوٹیوب شو میں کہا ’’مجھے لگتا ہیکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، جیسا کہ ہم ابھی تک نہیں جانتے ، اگر یہ وائرس کوئی ویکسین چھوڑ دیتا ہے ، تو یہ کسی بھی ویکسین کے اثر کو کتنا کم کرے گا،ہم نہیں جانتے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’یقینا، افریقہ کے پاس کافی ویکسین نہیں ہیں، حالانکہ جنوبی افریقی جمہوریہ ویکسین تیار کرتا ہے‘‘ ۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ’اومیکرون‘ ویرینٹ دیگر اقسام سے زیادہ متعدی ہوسکتا ہے ۔