واشنگٹن: امریکہ نے بھی چین سے آنے والی 44 پروازیں 2 ماہ کے لیے معطل کردیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے چین سے آنے والی پروازوں پر 30 جنوری سے پابندی عائد کردی۔ امریکی حکام کے مطابق چین سے آنے والی 44 پروازوں پر عائد پابندی 29 مارچ تک برقرار رہے گی۔ امریکہ نے چینی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ چین کی 4 فضائی کمپنیوں کی جانب سے امریکہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔اس سے قبل چین بھی چند مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد متحدہ عرب امارات کی 20 اور امریکہ کی 10 پروازوں پر 31 دسمبر سے پابندی عائد کر چکا ہے۔