اومی کرون: برطانوی مسافروں پرفرانس کی پابندیاں

   

پیرس :عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون پھیلنے کے پیش نظر فرانس نے برطانوی مسافروں پر پابندیاں عائد کردیں۔فرانس حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہری یا وہاں قیام رکھنے والے ہی برطانیہ سے فرانس جاسکیں گے، برطانیہ سے فرانس جانے والوں کو وجہ بتانا ہوگی، سیاحت اور بزنس کی وجوہ ناقابل قبول ہوں گی۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ سے فرانس جانے والوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کا پی سی آر یا اینٹی جن منفی ٹسٹ دکھانا ہوگا، فرانس پہنچ کر 48 گھنٹوں کی تنہائی اختیار کرنا ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 48 گھنٹوں کی تنہائی پی سی آر ٹسٹ کے منفی نتیجے پر ختم ہوگی۔