ادویات اور آلات کے حصول پر خاص توجہ ۔ حکومت کو ضروریات سے واقف کروایا گیا
حیدرآباد ۔ 30۔ نومبر (سیاست نیوز) کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تعلق سے تلنگانہ میں غیر معمولی چوکسی اختیار کی جارہی ہے حالانکہ ملک میں ابھی اس کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ باوجود اس کے تمام احتیاطی تدابیر اختیارات کرکے ایمرجنسی خدمات کی سہولیات میں سارا محکمہ جٹ گیا ہے ۔ ایمرجنسی آلات کی فراہمی ، سرجیکل آلات حاصل کرنے اقدامات جاری ہیں۔ تلنگانہ میں طبی سہولیات کی فراہمی والے ادارے (ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی ) حکام نے عجلت میں 2.5 لاکھ سے زائد ریمیڈیسیور انجکشن اور ہزاروں قافیسپرا فویرگولیول ، اینٹی پوٹیرسین انجکشن ، یوساکو ناجول ، گیاسٹرو ریٹنٹ گولیول کو تیار رکھا ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں پی پی ای کٹ کے علاوہ پلس آکسی میٹر ‘سینٹائزر ، این 95۔ سرجیکل ماکس کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کورونا ٹسٹ کیلئے 32 لاکھ سے زائد رہائیڈ اینٹمین کٹ کو تیار رکھا گیا ہے ۔ ریاست میں آر ٹی پی سی آر ٹسٹوں کی تعداد بہت کم پائی جاتی ہے ۔ ان ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے مرکز کی ہدایت پر ریاست میں کٹوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کورونا سے متاثرہ افراد کو جلد پرانی حالت میں لانے معاون دوا مینو کلونال کی خریداری پر حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ مینو کلونال جو اینٹی باڈیز کی دوا ہے، سرکاری سے زیادہ خانگی ہاسپٹلس میں دستیاب ہے ۔ اس دوا کی مارکٹ قیمت 60 ہزار پائی جاتی ہے جو خانگی ہاسپٹلس میں آسانی سے دستیاب ہے ۔ حالیہ تحقیق میں اس کے دوا کے بہترین نتائج منظر عام پر آئے ۔ تاہم تلنگانہ محکمہ ہیلت میں یہ دوا دستیاب نہیں ہے۔ حیدرآباد کے گاندھی اور نمس ہاسپٹلس میں یہ دوا دستیاب ہے اور اس دوا کو صرف وی آئی پی افراد ہی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ محکمہ ہیلت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس دوا کی دستیابی کیلئے حکومت کو سفارش روانہ کی جائے گی ۔ ع