نیویارک : امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور دواخانوںمیں کم ہوتی جگہوں کے باوجود ملک اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ رہا ہے جہاں اس وبا کو زندگی کا معمول سمجھ کر قبول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ امریکی ماہر وبائی امراض سائنسی ماہر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں اور اومی کرون ویرینٹ منتقلی کی غیر معمولی صلاحیت کے ساتھ ہر شخص تک پہنچے گا ۔ امریکی سنٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیز میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کیونکہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔