رابطہ میں آنے والے تمام 62 افراد کے معائنوں کے اقدامات
حیدرآباد۔22 ڈسمبر(سیاست نیوز) سرسلہ میں اومی کرون سے متاثر پائے جانے والے شخص سے رابطہ میں آنے والے 62 افراد کے معائنوں کئے گئے تھے جن میں متاثرہ شخص کی والدہ اور اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دبئی سے واپس ہونے والے ہندوستانی شہری کو کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی توثیق کے بعد انہیں تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گچی باؤلی منتقل کردیاگیا تھا اور سرسلہ میں قیام کے دوران متاثرہ شخص سے رابطہ میں آنے والے 62 افراد کی بطور پرائمری کنٹاکٹ نشاندہی کی گئی تھی اور محکمہ صحت کے عملہ نے ان تمام کے نمونے حاصل کئے تھے۔ متاثرہ شخص سے رابطہ میں آنے والے 62 افراد کے آرٹی پی سی آر معائنوں کے نتائج نے سرسلہ کے اس علاقہ میں دہشت پیدا کردی ہے کیونکہ متاثرہ شخص کی والدہ اور اہلیہ دونوں کو کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے لیکن محکمہ صحت کی جانب سے اس بات کی توثیق نہیں کی جا رہی ہے کہ دونوں اومی کرون کے متاثر ہیں یا نہیں ! عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص سے ہی اگر یہ دونوں وائرس کا شکار ہوئے ہیں تو ایسی صورت میں انہیں بھی اومی کرون ہوسکتا ہے لیکن محکمہ کی جانب سے ان کے جینوم کی جانچ کیلئے نمونوں کو روانہ کیا جاچکا ہے اور اس کی رپورٹ کے بعد ہی اس بات کی توثیق کی جائے گی کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص کی والدہ اور اہلیہ بھی اومی کرون سے ہی متاثر ہ ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ ان دو افراد کے کورونا وائرس پازیٹیو پائے جانے کے بعد محکمہ صحت کے عہدیدارو ںنے فیصلہ کیا ہے کہ مابقی 60 رابطہ میں آنے والوں کا آئندہ ہفتہ دوبارہ آرٹی پی سی آر معائنہ کیا جائے تاکہ اگر ان میں علامات پیدا نہیں ہوئی تھیں اور وہ کچھ مدت گذرنے کے بعد بھی متاثر ہوسکتے ہیں اسی لئے ان کے دوبارہ معائنہ تک انہیں قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ م