لندن ۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ برٹش منسٹر مائیکل گوو کے مطابق دارالحکومت لندن میں 30 فیصد بیماروں میں اس کا پتہ چل چکا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اومی کرون دسمبر کے وسط تک برطانیہ میں سب سے زیادہ پایا جانے والا وائرس بن سکتا ہے۔ اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا اسٹروجن نے برطانیہ میں ’’انفیکشن کے سونامی‘‘ سے خبردار کیا ہے۔ اس ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صرف جمعہ کے روز 58 ہزار سے زائد کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔