حیدرآباد 8 جنوری ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے آج کہا کہ یونیورسٹی ہاسٹلس کو 8 تا 16 جنوری بند کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے صحت کے بحران کو ٹالا جاسکے ۔ یونیورسٹی نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او کی مطابقت میں بھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس مدت میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات دیدی گئی ہیں۔ چونکہ جو طلبا ہاسٹل میں مقیم ہوتے ہیں انہیں ایک دوسرے سے ملنا پڑتا ہے اور ملاقاتیں ہوتی ہیں ایسے میں وائرس کی زد میں آنے اور متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے اسی لئے ہاسٹلس کو بند کرنے کا انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے ۔