لکھنو: اتر پردیش میں اومی کرون کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر ہفتہ کی رات 11بجے سے رات کا کرفیونافذ کردیا گیا ہے جو صبح 5بجے تک رہے گا ۔ شادی بیاہ و دیگر سماجی تقاریب میں صرف 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی ۔ دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ بغیر ماسک آنے والوں کو سامان نہ دیں ۔ بیرونی ممالک و دیگر ریاستوں سے یو پی میں آنے والوں کی ایرپورٹ اور بس اسٹیشنوں پر کوویڈ جانچ کی ہدایت دی گئی ہے ۔ آسام حکومت نے بھی کورونا کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر رات 11-30 بجے تا صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر 26 دسمبر 2021 سے عمل ہوگا تاہم 31 دسمبر کو ایک دن کے لیے کرفیو میں چھوٹ دی گئی ہے ۔ اس دوران عوامی مقامات پر بغیر ماسک پکڑنے جانے والے افراد پر 1000 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کورونا اور اومی کرون پر قابو پانے کیلئے دیگر قواعد پر بھی سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔اومی کرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے کرسمس پر اس بار میرٹھ کے چرچ میں بغیر ماسک لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔ میرٹھ کی عیسائی کمیونٹی نے سال کے اپنے سب سے بڑے تہوار کرسمس کو عام طریقے سے منانا طے کیا ہے۔