لاس اینجلس: امریکہ کے کیلیفورنیا میں کوویڈ۔19 کی نئی قسم اومی کرون اور سال کے آخر میں چھٹیوں کے مد نظر نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے شہریوں پر چہارشنبہ سے دوبارہ ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے ۔ ریاست کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے یہ جانکاری دی ہے ۔محکمہ صحت نے کہا کہ ماسک پہننے کا یہ حکم کم از کم ایک ماہ کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے اور بعد میں اس حکم میں مزید توسیع کی جائے گی۔محکمہ کے مطابق ریاست بھر میں کورونا کیسز میں ہفتہ وار اوسط شرح کم ہو کر تقریباً نصف رہ گئی ہے جبکہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی شرح بڑھ کر 14 فیصد ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت نے کہا کہ لوگوں کو کنسرٹس، کھیلوں، میگا ایونٹس میں شرکت کر نے کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور کووڈجانچ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہے ۔