اومی کرون کے مسئلہ پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کا احترام کیا جائیگا: وزیر صحت ہریش راؤ

   

آرڈر کاپی وصول ہوتے ہی قطعی فیصلہ کیا جائیگا: اومی کرون روکنے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری
حیدرآباد۔/23ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ اومی کرون کے مسئلہ پر ہائی کورٹ نے جو احکامات جاری کئے ہیں تلنگانہ حکومت اس کا احترام کرے گی۔ ریاستی وزیر صحت نے آج دُرگا بائی دیشمکھ ہاسپٹل میں نئے قائم کردہ آئی سی یو وارڈس اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بیرونی ممالک سے شہر پہونچنے والوں کا ایر پورٹ پر کورونا ٹسٹ کرایا جارہا ہے۔ بوسٹر ڈوز اور چھوٹے بچوں کے ویکسنیشن پر مرکزی حکومت سے نمائندگی کی گئی ہے مگر مرکزی حکومت نے ابھی تک کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرے گی۔ عدالت سے فیصلہ کی کاپی ابھی وصول نہیں ہوئی ہے آرڈر کاپی وصول ہونے کے بعد فوری فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اومی کرون کے پیش نظر کرسمس اور نئے سال کی تقاریب پر تحدیدات عائد کرنے اور ہجوم کو ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت نہ دینے کی ریاستی حکومت اور پولیس کو ہدایت دی ہے اور اندرون دو یوم فیصلہ کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ آروگیہ شری کے بلز ماہانہ اجرائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کو سرکاری ہاسپٹلس تک محدود رکھا گیا ہے ، گنجائش ہو تو اس اسکیم پر عمل آوری کی فہرست میں دُرگا بائی دیشمکھ ہاسپٹل کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ن