اوم برلا نے عوامی مسائل سماعت کئے

   

کوٹہ ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج راجستھان کے کوٹہ میں اپنے لوک سبھا کیمپ دفتر میں عوام سماعت کرکے لوگوں کے مسئلوں کو سنا۔ برلا نے اپنے پارلیمانی حلقے کوٹہ- بوندی کے قیام کے دوران صبح یہاں کیمپ دفترمیں عوام سماعت شروع کی اور عام لوگوں سے مل کر ان کے مسئلے سنے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کوٹہ اور بوندی کے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اور انہوں نے برلا کو ہولی کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر برلا نے کہاکہ یہ لوگ میرے لئے میرا خاندان ہیں۔میری ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ علاقائی عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکوں۔ اس کے علاوہ برلا نے کرناٹک کے ٹمکر میں ہوئے سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا جس میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی ۔