اوورسیز اسکالرشپ کیلئے 250 امیدواروں کا انتخاب

   

حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اقلیتی طلبہ کو بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کیلئے امداد سے متعلق چیف منسٹرس اوورسیس اسکالرشپ اسکیم کی س2022 کی درخواستوں کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے مطابق مسلم ، کرسچین ، سکھ اور جین طبقات کے اہل امیدواروں کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب عمل میں آیا ۔ جی میاٹ اور جی آر ای کے علاوہ دیگر نشانات کی بنیاد پر میرٹ کا تعین کیا گیا ۔ مختلف طبقات کے جنرل و خاتون امیدواروں کیلئے علحدہ کٹ آف مارکس کا تعین کیا گیا ۔ بدھسٹ اور پارسی طبقات سے درخواستیں موصول نہیں ملیں ۔ لہذا ان کی نشستیں سکھ اور عیسائی طبقات کو الاٹ کی گئیں ۔ 2022 کیلئے جملہ 250 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا جن میں 143 مرد اور 107 خاتون امیدوار شامل ہیں ۔ سید عمر جلیل نے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب خالص میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے درخواست گذاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اسکیم کیلئے درمیانی افراد سے رجوع نہ ہوں ۔